قومی جل جیون مشن نے ملک بھر میں 15 کروڑ دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرکے ایک تاریخی سنگِ میل حاصل کیا ہے۔مشن نے پانچ سال کے مختصر عرصے میں غیر معمولی رفتار اور حجم کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیہی نل کنکشن کوریج کو 2019 میں تین کروڑ سے بڑھاکر 15 کروڑ تک پہنچا دیا ہے۔ اس مشن کا اعلان 2019 میں کیا گیا تھا، جس کا مقصد 2024تک ہر دیہی کنبے میں نل کے ذریعے پانی فراہم کرنا تھا۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں جل شکتی کے وزیر سی آر پاٹل نے کہا کہ اس اہم سنگ میل نے نہ صرف ہم وطنوں کو صاف پانی کا تحفہ دیا ہے بلکہ ان کے معیارِ زندگی کو بھی بہتر بنایا ہے، آج کی تاریخ میں آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام تین علاقوں میں سو فیصد کوریج حاصل کی ہے۔