قومی جانچ ایجنسی NIA نے پھلواری شریف PFI دہشت گردی مالی اعانت ماڈیول کے معاملے کے ایک اہم ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ یہ معاملہ ممنوعہ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارندوں کے بہار میں غیر قانونی اور ملک مخالف سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے سے متعلق ہے۔ NIA نے محمد سجاد عالم کو قومی راجدھانی دلّی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کل گرفتار کیا۔ وہ دبئی سے یہاں پہنچا تھا۔ NIA نے کہا ہے کہ سجاد عالم بہار کے مشرقی چمپارن ضلعے کا رہنے والا ہے اور PFI کا ایک تربیت یافتہ کیڈر ہے۔ NIA کی تحقیقات کے مطابق ملزم، PFI کی مجرمانہ اور غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے دبئی سے کرناٹک اور کیرالہ میں قائم گروہ کے ذریعے بہار میں PFI کے کیڈروں کو غیر قانونی فنڈ فراہم کرنے میں ملوث تھا۔
Site Admin | January 5, 2025 9:39 PM