قومی تحقیقاتی ایجنسی، NIA نے جموں کے راجوری اور ریاسی ضلعوں میں متعدد مقامات پر تلاش کی کارروائی شروع کی۔ اُس نے اس سال جون میں ایک بس پر ہوئے جان لیوا دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات کے حصے کے طور پر یہ کارروائی شروع کی ہے۔ یہ بس ریاسی ضلع میں شیو Khori مندر سے عقیدتمندوں کو لے کر آ رہی تھی کہ دہشت گردوں نے اس پر حملہ کردیا تھا۔ آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ NIA کی کئی ٹیمیں آج صبح سے تلاش کی کارروائی انجام دے رہی ہیں۔
Site Admin | September 27, 2024 3:13 PM