ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 6, 2024 3:22 PM

printer

قومی جانچ ایجنسی نے جیش محمد سے وابستہ دہشت گردی کی مالی اعانت کے معاملے میں متعدد مقامات پر چھاپے کی کارروائی انجام دی ہے۔

قومی جانچ ایجنسی NIA نے جیش محمد سے وابستہ دہشت گردی کی مالی اعانت کے معاملے میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں متعدد مقامات پر چھاپے کی کارروائی انجام دی ہے۔ یہ چھاپے کَل جموں وکشمیر، مہاراشٹر، اترپردیش، آسام اور دلّی سمیت پانچ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 26 مقامات پر مارے گئے۔ NIA نے اترپردیش میں میرٹھ اور سہارنپور، آسام میں گولپارہ، مہاراشٹر کے اورنگ آباد، جالنا اور مالیگاؤں، جموں وکشمیر کے بارہ مولہ، پلوامہ اور رام بن اور دلّی میں تلاشی کی کارروائیاں انجام دیں۔ تلاشی کے دوران NIA کی ٹیموں نے کئی قابل اعتراض دستاویزات، الیکٹرانک آلات، پمفلٹ اور میگزین ضبط کئے۔ کل جن مشتبہ افراد کے ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی، اُن کے سلسلے میں مزید معلومات حاصل کی جارہی ہے اور شواہد کی جانچ کی جارہی ہے۔

یہ مشتبہ افراد لوگوں کو بنیاد پرست بنانے اور دہشت گردی سے متعلق پروپیگنڈہ پھیلانے میں مصروف تھے۔ انہوں نے جیش محمد سے متاثر ہوکر نوجوانوں کو بھی بنیاد پرست بنایا اور جماعت میں انہیں بھرتی کیا۔ مشتبہ افراد نے نوجوانوں کو پورے ملک میں دہشت گردانہ حملوں کیلئے بھی اُکسایا، جیسا کہ NIAکی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں