قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA نے کہا ہے کہ اُس نے پڈوچیری سے، حزب التحریر کیس میں ایک اہم ملزم کو گرفتار کیاہے۔ ایجنسی نے بتایا کہ کل اُس نے فیض الرحمان کو گرفتار کیاہے جو پڈوچیری میں حزب التحریر کا ریاستی سربراہ ہے۔ ایجنسی نے بتایا کہ حزب التحریر کے کارندے حامدحسین اور دیگر نے حزب التحریر کے ملک مخالف نظریات کو فروغ دے کر علاحدگی پسند نظریات کو پھیلانے کیلئے چنئی میں سازش تیار کی تھی۔فیض الرحمان حزب التحریر کا ساتواں کارندہ ہے جسے گرفتار کیاگیاہے۔
ستمبر2024 میں NIA نے حزب التحریر سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں پورے تمل ناڈو میں بہت سی جگہوں پر چھاپے مارے تھے۔
حزب التحریر نے بھارت میں اسلامی حکومت قائم کرنے کیلئے انتخابات کے خلاف مہم چلائی تھی اور سازش تیار کی تھی۔