قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA نے چھتیس گڑھ میں CPI (ماؤنواز) ہتھیاروں کی سپلائی کی سازش میں ملوث مزید دو اہم ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ایجنسی نے بتایا ہے کہ اترپردیش سے تعلق رکھنے والے دو ملزموں کی گرفتاری کے ساتھ اِس معاملے میں گرفتار کیے گئے افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
NIA کی تحقیقات کے مطابق یہ افراد ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے اور انہوں نے ممنوعہ دہشت گرد تنظیم کو لاجسٹک مدد فراہم کرنے کیلئے ملکر سازش رچی تھی۔ پچھلے سال جنوری میں 4 ملزمین کو اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب مقامی پولیس نے ہتھیار اور گولے بارود ضبط کیا تھا۔
Site Admin | October 11, 2024 9:43 PM