قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA نے منی پور تشدد میں حالیہ اضافے سے متعلق تین اہم معاملات میں آج تفصیلی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے معاملات کی سنگین نوعیت کے پیش نظر اُنہیں ایجنسی کو سپُرد کرنے کا فیصلہ کیے جانے کے بعد NIA نے تین معاملات کو دوبارہ درج کیا ہے۔ اِن معاملات کو بھارتیہ نیائے سنہتا، اسلحے سے متعلق قانون اور غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت اِس ماہ کی 13 تاریخ کو دوبارہ درج کیا گیا تھا۔ ایجنسی کی ٹیموں نے اِس ماہ کی 21 اور 22 تاریخ کو مقامات کا دورہ کیا تھا اور اپنی تحقیقات شروع کی تھی۔
Site Admin | November 26, 2024 9:16 PM