September 14, 2024 9:49 AM

printer

قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA نے، پنجاب میں بہت سی جگہوں پر تلاشی کی کارروائی کی ہے

قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA نے، پنجاب میں بہت سی جگہوں پر تلاشی کی کارروائی کی ہے۔ یہ کارروائی، کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن پر مبینہ طور پر خالصتان حامیوں کے ہاتھوں کیے گئے حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ تلاشی کی یہ کارروائی کَل موگا، امرتسر، گرداس پور اور جالندھر میں کی گئی۔ اِن جگہوں کا تعلق، ملزم خالصتانی لیڈر امرجوت سنگھ اور اُس کے ساتھیوں سے ہے۔

پچھلے سال ایجنسی نے، Ottawa میں بھارتی مشن کے باہر، خالصتان حامیوں کی طرف سے مظاہرے کیے جانے پر ایک کیس درج کیا تھا۔ تحقیقات کے مطابق امرجوت نے اِن مظاہروں کی قیادت کی تھی۔ مظاہرین نے، مارچ 2023 کو، بھارت مخالف نعرے لگائے تھے۔ ہائی کمیشن کی باہری دیوار پر ایک خالصتانی جھنڈا لگایا تھا اور عمارت کے اندر دو گولے پھینکے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں