قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی آج سے بھارت کا دو روزہ سرکاری دورہ شروع کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران شیخ تمیم، وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ اُن کے ہمراہ وزراء، سینئر عہدیداران اور ایک کاروباری وفد سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی بھارت آ رہا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر کے امیر کے دورے سے بڑھتی ہوئی کثیر رخی شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔ بھارت اور قطر کے درمیان دوستی، اعتماد اور آپسی احترام کے گہرے تاریخی رشتے ہیں۔ وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ حالیہ سالوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، ثقافت کے شعبوں میں تعلقات لگاتار مضبوط ہوئے ہیں اور عوام سے عوام کے درمیان رشتے بھی بہتر ہوئے ہیں۔ ×
Site Admin | February 17, 2025 10:19 AM | QATAR AMIR VISIT
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی آج سے بھارت کا دو روزہ سرکاری دورہ شروع کریں گے۔
