قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر کَل سے بھارت کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ اُن کے ہمراہ وزراء، سینئر افسروں اور کاروباری وفد سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی نئی دلی آئے گا۔
اپنے دورے کے دوران قطر کے امیر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ساتھ مذاکرات کریں گے جو اُن کے اعزاز میں ایک ضیافت کا اہتمام بھی کریں گی۔ قطر کے امیر باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔x