ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 17, 2025 9:51 PM

printer

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی بھارت کے دو روزہ سرکاری دورے پر نئی دلّی پہنچ گئے ہیں

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی بھارت کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج شام نئی دلّی پہنچ گئے ہیں۔ اُن کے ہمراہ وزراء، سینئر حکام اور کاروباری افراد سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی آیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہوائی اڈے پر شیخ تمیم بن حماد الثانی کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے نئی دلّی میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے ساتھ باہمی بات چیت کی۔ قطر کے امیر کو کل راشٹرپتی بھون کے سبزہ زار پر رسمی استقبالیہ دیا جائے گا۔اپنے دورے کے دوران شیخ تمیم، صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ صدرِ جمہوریہ اُن کے اعزاز میں ایک عشائیے کا بھی اہتمام کریں گی۔
قطر کے امیر، وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے، جس میں باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔
بھارت اور قطر کے، دوستی، اعتماد اور آپسی احترام کے گہرے تاریخی رشتے رہے ہیں۔ حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، ثقافت کے شعبوں میں مسلسل مضبوط ہوئے ہیں اور عوام سے عوام کے درمیان رشتے بھی مستحکم ہوئے ہیں۔ قطر میں مقیم بھارتی برادری، قطر کی تارکینِ وطن کی سب سے بڑی آبادی ہے۔ قطر کے امیر کے دورے سے بڑھتی ہوئی کثیر رخی شراکت داری کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں