ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 22, 2024 5:09 PM

printer

قطر نے دمشق میں اپنا سفارتخانہ تیرہ سال بعد باضابطہ طور پر پھر سے کھول لیا ہے۔

قطر نے دمشق میں اپنا سفارتخانہ 13 سال بعد باضابطہ طور پر پھر سے کھول لیا ہے۔ شام میں خانہ جنگی کے اوائل کے دوران اِسے بند کردیا گیا تھا۔ اِس مہینے کی 8 تاریخ کو سابق صدر بشار الاسد کی سرکار کے گرنے کے بعد علاقائی اور مغربی ملکوں کے نمائندے شام کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کیلئے وہاں کا دورہ کررہے ہیں۔

ایک ہفتے پہلے قطر کا ایک وفد بھی سفارتی تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں تیاری کیلئے دمشق گیا تھا۔ وفد کے ارکان نے شام کی عبوری سرکار کے نمائندوں سے ملاقات کی اور امن و سلامتی اور خوشحالی کے قیام میں شام کے عوام کی مدد کرنے کے قطر کے عہد کو دوہرایا۔ قطر کی وزاتِ خارجہ کے ترجمان نے یہ جانکاری دی ہے۔

بشار الاسد کی سرکار گرنے کے بعد سے ترکی کے بعد قطر، دمشق میں سفارتی سرگرمیاں پھر شروع کرنے والا دوسرا ملک ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں