قزاخستان میں آج ایک مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔ اس طیارے میں 70 افراد سوار تھے۔ آذر بائیجان میں حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں کم سے کم 30 افراد زندہ بچ گئے ہیں۔ یہ طیارہ آذر بائیجان سے روانہ ہوا تھا۔ آذر بائیجان ایئر لائن فلائٹ J2-8243 میں اس وقت آگ لگ گئی جب اس نے قازق شہر اَکتاؤ (Aktau) میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنے کی کوشش کی۔ یہ طیارہ روس کے شہر Grozny جا رہا تھا لیکن دھند کی وجہ سے اس کا رخ موڑ دیا گیا۔
روسی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ طیارہ گرنے سے پہلے پرندوں کے ایک جھنڈ سے ٹکرا گیا تھا، تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
طیارے پر سوار زیادہ تر مسافر آذر بائیجان کے شہری تھے، لیکن کچھ مسافر روس، قزاخستان اور کرغستان کے شہری بھی تھے۔ آذر بائیجان اور قزاخستان دونوں نے ہی اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ x