قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق قومی ادارے، NDMA نے اگلے سات دنوں کے دوران، مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں وکشمیر کے جنگلوں میں شدید آگ لگنے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ آکاشوانی کے نمائندے نے خبر دی ہے کہ خطے میں لمبے عرصے سے جاری خشک موسم کی وجہ سے خاص کر جموں میں جنگل کی آگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ NDMA نے کہا ہے کہ اگلے سات دنوں کے دوران، شدید آگ لگنے کا خطرہ لاحق ہے۔ حکام نے بتایا کہ خطے میں جنوری مہینے میں اب تک 81 فیصد بارش میں کٹوتی درج کی گئی ہے۔
Site Admin | January 23, 2025 9:43 PM
قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق قومی ادارے، NDMA نے اگلے سات دنوں کے دوران، مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں وکشمیر کے جنگلوں میں شدید آگ لگنے کے خطرے سے خبردار کیا ہے
