ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 19, 2025 9:48 PM

printer

قدرتی آفات سے نمٹنے والی قومی فورس نے اپنا 20واں یومِ تاسیس منایا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ NDRF نے قدرتی آفات کے دوران کارروائی اور بندوبست کے میدان میں عالمی معیارات قائم کئے ہیں

قدرتی آفات سے نمٹنے والی قومی فورس آج اپنا 20واں یومِ تاسیس منا رہی ہے۔ اِس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں بہادر عملے کو سلام پیش کیا ہے۔
آج وجے واڑہ میں NDRF کے 20ویں یوم تاسیس کی تقریب کے دوران، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بھارت، قدرتی آفات کے بندوبست میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرا ہے اور ملک میں قدرتی آفات کی صورت میں مستحکم بنیادی ڈھانچے کے میدان میں وہ دنیا کی قیادت کر رہا ہے۔
تقریب کے دوران جناب شاہ نے 220 کروڑ روپئے کی لاگت والے بہت سے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔وزیر موصوف نے آندھراپردیش کی ترقی کی داستان میں، NDA حکومت کی مدد کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ مرکز نے ریاست کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کیلئے پچھلے کچھ مہینوں کے دوران، مجموعی طور پر تین لاکھ کرور روپئے سے زیادہ کی منظوری دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں