قبائلی امور کے مرکزی وزیر Jual Oram کی اہلیہ Jhingia Oram کا اڈیشہ کے شہر بھوبنیشور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ڈینگو سے انتقال ہوگیا۔ اُن کی آخری رسوم آج سہ پہر Sundergarth ضلع میں جناب Oram کے آبائی گاؤں Kendudihi میں ادا کی گئیں۔ جناب Oram خود بھی ڈینگو سے متاثر ہیں اور اُنہیں اسی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور کَل وہ ایمس دلّی میں مزید علاج کیلئے جانے والے ہیں۔ تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان، اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن Majhi اور بہت سی دیگر سرکردہ شخصیات نے Jhingia Oram کے انتقال پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Site Admin | August 18, 2024 9:37 PM