June 16, 2024 3:22 PM

printer

قانون اور انصاف محکمے کے وزیر ارجن رام میگھوال نے کہا ہے کہ اگلے مہینے جو تین نئے فوجداری قوانین نافذ ہوں گے، وہ تیزی کے ساتھ انصاف دلانے کیلئے مرتب کئے گئے ہیں

قانون اور انصاف محکمے کے وزیر ارجن رام میگھوال نے کہا ہے کہ اگلے مہینے جو تین نئے فوجداری قوانین نافذ ہوں گے، وہ تیزی کے ساتھ انصاف دلانے کیلئے مرتب کئے گئے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وقت اور ملک کے حالات کی مناسبت سے قوانین میں تبدیلی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حلقوں کی جانب سے طویل عرصے سے اِس طرح کی مانگ سامنے آتی رہی ہے کہ برطانوی دور کے جابرانہ فوجداری قوانین میں ترمیم کی جانی چاہیے۔ اِسے تسلیم کرتے ہوئے تین نئے قوانین، اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے نافذ ہوجائیں گے اور اِس سے عوام کو نوآبادیاتی جابرانہ فوجداری کی قوانین کی جگہ بروقت، تیز رفتار اور کسی طرح کی خامی کے بغیر انصاف کا حق مل جائے گا۔
صدر جمہوریہ نے پچھلے سال اِن تین قوانین کو منظوری دی تھی۔ اِن میں بھارتیہ نیائے Sanhita بھارتیہ ناگرک سرکشا Sanhita اور بھارتیہ ساکشیہ ایکٹ 2023 شامل ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں