July 15, 2024 3:16 PM

printer

فٹبال میں ارجنٹینا نے لگاتار دوسری بار Copa America چمپئن شپ جیت لی

فٹبال میں ارجنٹینا نے لگاتار دوسری بار      Copa America  چمپئن شپ جیت لی ہے۔ ارجنٹینا نے آج صبح سویرے Miami کے ہارڈ راک اسٹیڈیم میں کولمبیا کو ایک-صفر سے ہرادیا۔ میچ کا واحد گول اضافی وقت کے اواخر میں کیا گیا۔ ارجنٹینا نے یہ ٹورنامنٹ 16ویں مرتبہ جیتا ہے،  جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے پر Golden Boot ایوارڈ Lautaro Martinez کو دیاگیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 5 گول کئے۔اسٹیڈیم میں شائقین کے ہنگامے کی وجہ سے میچ ایک گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔ اِس کامیابی کے ساتھ ہی ارجنٹینا نے فروری 2022 سے چلا آرہا کولمبیا کا جیت کا سلسلہ بھی روک دیا ہے۔ اُس وقت ارجنٹینا سے ہارنے کے بعد سے کولمبیا 28میچ جیت چکا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں