فٹبال میں 17 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے SAFF چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے نیپال کو چار- دو سے شکست دی ہے۔ یہ میچ بھوٹان کے شہر تھمپو کے Changlimithang اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔فائنل میں بھارت کا مقابلہ 30 ستمبر کو بنگلہ دیش سے ہوگا۔ پہلے ہاف میں کوئی گول نہ کرنے کے بعد بھارت کے رشی سنگھ اور Hemneichung Lunkim نے ایک ایک گول، جبکہ وشال یادو نے دو گول کیے۔ نیپال کی طرف سے سبھاش Bam نے میچ کا پہلا گول کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے پینالٹی شوٹ آؤٹ میں پاکستان کو آٹھ- سات سے شکست دی۔ بھارت، 17 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کا SAFF چمپئن شپ پانچ مرتبہ جیت چکا ہے۔ پچھلی بار بھارت نے فائنل میں بنگلہ دیش کو دو- صفر سے شکست دی تھی۔
Site Admin | September 28, 2024 9:31 PM