September 25, 2024 10:15 AM

printer

فٹبال میں، تِھمپو میں 17 سال سے کم عمر کی ایس اے ایف ایف چیمپئن شپ میں بھارت نے مالدیپ کو تین صفر سے ہرایا۔

17 سال تک کی عمر کی SAFF فٹبال چمپئن میں بھارت نے کَل بھوٹان کی راجدھانی تھمپو میں Changlimithang اسٹیڈیم میں گروپ-اے کے فائنل میچ میں مالدیپ کو تین-صفر سے شکست دی۔14 ویں منٹ میں Samson Ahongshangham کے بھارت کو سبقت دلانے کے بعد 74 ویں اور 89 منٹ میں یہ Hemneichung Lunkim نے گول کئے اور ٹیم کیلئے جیت کو یقینی بنادیا۔

دفاعی چمپئنس بھارت، جس نے پہلے ہی سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ-اے میں سرِفہرست ہے۔ 28 ستمبر کو پہلے سیمی فائنل مقابلے میں اب اُس کے runner-up ٹیم سے ہوگا۔

فائنل 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

بھارت SAFF U-17 کا پانچ بار کا چمپئن ہے اور پچھلے ایڈیشن میں اُس نے فائنل میں بنگلہ دیش کو دو صفر سے شکست دی تھی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں