فولاد اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ایچ ڈی کمارا سوامی نے آج نئی دلّی میں بھارت کیلئے Taxonomy آف گرین اسٹیل کی نقاب کشائی کی۔ جناب کمارا سوامی نے کہا کہ بھارت 2070 تک کاربن کے صفر اخراج کے ہدف کے تحت اسٹیل شعبے کو کاربن سے پاک کرنے کا عہد بند ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ فولاد سے ہونے والی زیریلی گیسوں میں کمی کی طرف بھارت کے سفر میں ایک تاریخی سنگ میل ہوگا۔ جناب کمارا سوامی نے اِس بات کو بھی اجاگر کیا کہ بھارت کیلئے گرین اسٹیل Taxonomy کا اجراء نہ صرف اسٹیل کی وزارت بلکہ ایک کم کاربن والی معیشت کی طرف منتقلی کے ہمارے اجتماعی مشن کیلئے ایک سنگ میل ہے۔اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت بھوپتی راجو سرینواس ورما بھی اِس موقع پر موجود تھے۔
Site Admin | December 12, 2024 9:38 PM