میڈیکل سائنس امتحانات کا قومی بورڈ NBEMS فورین میڈیکل گریجویٹ امتحان برائے جون 2024 کا آج انعقاد کرے گا۔ یہ امتحان ملک کے 50 شہروں کے 71 مراکز میں منعقد کیا جارہا ہے۔ مرکزی صحت سکریٹری اپوروا چندر نے آکاشوانی نیوز سے ایک بات چیت میں FMGE امتحان میں شریک ہونے والوں سے گزارش کی کہ وہ امتحان کا سوالنامہ لیک ہونے کی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔
اس سے پہلے قومی بورڈ NBEMS نے ایک بیان میں FMGE کے خواہشمند امیدواروں کو امتحان کے بارے میں سوشل میڈیا گروپس کے ذریعہ گمراہ کن خبریں پھیلانے کے خلاف خبردار کیا۔ بورڈ نے کہا کہ FMGE امیدواروں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ ایسے عناصر کے بہکاوے میں نہ آئیں، جو اس بات کا دعویٰ کررہے ہیں کہ اس امتحان کے سوالات اُن کے پاس موجود ہیں۔ بورڈ نے کہا کہ آج ہونے والے امتحان کا سوالنامہ ابھی تیاری کے مرحلے میں ہے۔×