ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 15, 2025 2:58 PM

printer

فوج کے 77 ویں یوم تاسیس کے موقعے پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان نے ملک کی خدمت کے لئے بھارتی فوج کی ستائش کی ہے۔

فوج کے دن کے موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیراعظم نریندر مودی اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے ملک کے بہادر فوجیوں آزمودہ کار شخصیات اور اُن کے اہل خانہ کو نیک خوہشات پیش کی ہیں۔ ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے قومی سیکورٹی کو یقینی بنانے میں فوج کے اہم رول کو اجاگر کیا۔ انھوں نے اُن کی بہادری کے لئے فوج کی یہ کہتے ہوئے تعریف کی کہ انھوں نے مسلسل اپنے بے مثال حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے اور ہماری سرحدوں کا دفاع کرنے میں پیشہ ور ہونے کے اعلیٰ معیارات قائم کئے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ حکومت مختلف اصلاحات اور جدیدیت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مسلح فورسز اور ان کے اہل خانہ کی بہبودکے تئیں عہد بستہ ہے۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے بھی اس موقع پر بھارتی فوج کی سبھی رینکس کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ اپنے پیغام میں CDS نے کہا کہ یہ دن غیرمتزلزل عزم، حوصلے، لافانی جذبے اور بھارتی فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت کو منانے کا دن ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں