ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 29, 2024 9:39 PM

printer

فوج کے کمانڈروں کی کانفرنس کا دوسرا مرحلہ کَل نئی دلّی میں اختتام پذیر ہوا

فوج کے کمانڈروں کی کانفرنس کا دوسرا مرحلہ کَل نئی دلّی میں اختتام پذیر ہوا۔ اِس دو روزہ کانفرنس میں بھارتی فوج کے سینئر افسران نے، اُن اہم دفاعی معاملات پر بات چیت کی، جو سرحدی سلامتی اور ساحل کے قریبی علاقوں سے متعلق ہیں۔
آج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے اُن پیچیدہ عالمی اور جغرافیائی وسیاسی حالات وواقعات کا خاص طور پر ذکر کیا جو بھارت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ انھوں نے مسلح فوجوں سے وابستہ، ملک کی امیدوں کا ذکر کیا اور موجودہ عالمی نظام میں پائے جانے والے ٹکراؤ اور چیلنجوں کو دور کرنے کیلئے درکار تیاریوں کا ذکر کیا۔ انھوں نے بھارت کی دفاعی شبیہ کو تشکیل دینے میں تکنیکی پیشرفت اور موجودہ عالمی تنازعات سے حاصل کئے گئے تجربات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
پچھلے دو سال میں بھارتی فوج کے سینئر افسران کارروائیوں اور انتظامی معاملات پر گہرائی کے ساتھ مذاکرات کرتے رہے ہیں۔
چیف آف ڈیفنس اسٹاف CDS اور جنرل انل چوہان نے سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کارروائیوں میں اشتراک اور مختلف میدانوں میں مل کر کام کرنے کے طور طریقوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے اُبھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے کارروائی کی تیاریوں کی ضرورت کو دوہرایا اور جدید کاری اور حکمت عملی کو آزادانہ طور پر تیار کرنے کو ایک بنیادی مقصد بتایا۔
بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دِنیش کے تریپاٹھی نے حاضرین جلسہ سے خطاب کیا۔ انھوں نے جغرافیائی وسیاسی منظرنامے، ٹیکنالوجی اور چھوٹے ہتھیاروں میں تیزی سے آتی ہوئی تبدیلیوں کا ذکر کیا۔ انھوں نے مسلح فوجوں کی اِس ضرورت پر زور دیا کہ وہ خاص طور پر، بحرِہند اور بھارت-بحرالکاہل خطوں میں اِن چیلنجوں، کے تئیں پہلے سے سرگرم اور حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔
کانفرنس کے دوران، فوج کی قیادت نے سپاہیوں، سابقہ فوجیوں اور اُن کے کنبوں کیلئے فلاحی اقدامات اور مالی یقین دہانی کی اسکیموں پر بھی بات چیت کی، جبکہ گورنروں کے مختلف بورڈوں نے اِن اہم معاملات پر بات چیت کیلئے میٹنگ منعقد کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں