ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 10, 2024 9:53 AM

printer

فوج کے کمانڈروں کی، 2024 کی دوسری کانفرنس کا پہلا مرحلہ آج سے سکم کے شہر گینگٹاک میں شروع ہوگا

فوج کے کمانڈروں کی 2024 کی دوسری کانفرنس کا پہلا مرحلہ آج سے سکم کے شہر گینگٹاک میں ویڈیوکانفرنسنگ کے وسیلے سے منعقد ہوگا۔ یہ دو روزہ کانفرنس سینئر کمانڈروں کیلئے ایک ایسے فورم کی حیثیت رکھتی ہے جس میں وہ کارروائی کیلئے تازہ ترین تیاریوں کا جائزہ لے سکیں گے،اہم حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرسکیں گے اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کرسکیں گے۔

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ، سینئر قیادت سے خطاب کریں گے اور انہیں سلامتی سے متعلق ابھرتے ہوئے چیلنجوں اور سلامتی کے شعبے میں فوج کی کارروائی سے متعلق جانکاری دی جائے گی۔

کانفرنس کے دوران ’کثیر رخی قومی سلامتی‘ سے متعلق ایسی حکمت عملی کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر توجہ دی جائے گی، جس میں شہری اور فوجیوں کا اختلاط اور سفارتی اطلاعات فوجی نیز اقتصادی میدان بھی شامل ہیں، جس کا مقصد موجودہ دور میں خطرات سے نمٹنا ہے۔

فوجی کمانڈروں کی کانفرنس کا یہ دوسرا مرحلہ دلی میں 28 اور 29 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں