فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی نے آج دلّی میں قومی جنگی میموریل پر گل دائرہ نذر کیا اور اُن بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنی جان قربان کر دی تھی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے جنرل دیویدی نے کہا کہ ان کیلئے بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ اُنھیں بھارتی فوج کی کمان سنبھالنے کا موقع ملا ہے۔ انھوں نے فوج کو جدید طرز پر ڈھالنے پر زور دیا اور کہا کہ فوج، آتم نربھرتا کی خاطر اندرون ملک وسائل سے تیار نظام، ساز و سامان اور اقدامات کی حوصلہ افزائی کرے گی۔
جنرل دیویدی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ بھارتی فوج ہر طرح کے چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔ انھوں نے کل نئی دلّی میں فوج کے نئے سربراہ کی حثیت سے ذمہ داری سنبھالی ہے۔x