فوجی اور فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق بھارت-روس بین حکومتی کمیشن کے تحت فوجی تعاون سے متعلق ورکنگ گروپ کی چوتھی میٹنگ روس کے شہر ماسکو میں کامیابی کے ساتھ ختم ہوئی۔ وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ یہ میٹنگ دونوں ملکوں کے درمیان طویل عرصے سے جاری کلیدی شراکت داری کو آگے بڑھانے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ میٹنگ میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان کارروائی جاتی تعلقات کو مزید ہم آہنگ کرنے کیلئے مشترکہ مشقوں میں توسیع پر رضامندی ہوئی ہے۔
Site Admin | November 28, 2024 9:25 PM