ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 17, 2024 2:55 PM

printer

فلپائن  میں، ممکنہ طور پر زبردست تباہی مچانے والا طوفان مین یی ، لزون کے بائکل خطے میں کیٹنڈوانس کے مقام پر پہنچ گیا ہے۔

فلپائن  میں، ممکنہ طور پر زبردست تباہی مچانے والا طوفان Man-YI، Luzon کے Bicol خطے میں Catanduanes کے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ سرکاری محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ Man-YI، جسے مقامی طورپرPepito  کہا جاتا ہے، کل رات 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی شدید ہواؤں کے ساتھ وہاں پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارش اورتیز ہواؤں کے ساتھ آنے والے اس طوفان کے سبب لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑسکتی ہے۔

        ساحلی گاؤوں اور سیلاب کے امکان والے علاقوں سے چھ لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ افراد کو وہاں سے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچادیا گیا ہے۔ محکمے نے بتایا ہے کہ تیز بارش سے فصلوں اوربنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ زبردست تباہی کی

وجہ سے کئی صوبوں کو آفت زدہ قراردیا گیا ہے۔ اس طوفان کے آج رات یا کل صبح تک جنوبی بحیرہ چین کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔××

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں