فلسطین میں غزہ کے خان یونس کے المواسی علاقے میں بے گھر افراد کے گنجان آبادی والے علاقے پر اسرائیلی ہوائی حملے میں کم سے کم 71 افراد ہلاک ہوگئے۔ حماس کی وزارت صحت کے مطابق اس حملے میں 289 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اس درمیان اسرائیل کے فوج ریڈیو سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی فوج حماس ملٹری کے سربراہ محمد Deif کو نشانہ بناکر خان یونس پر حملہ کیا تھا۔ حالانکہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حماس ملٹری کے سربراہ اس حملے میں ہلاک ہوئے یا نہیں۔
Site Admin | July 13, 2024 9:27 PM