ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 30, 2025 9:27 PM

printer

فلسطینی گروپوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے تحت یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے تیسرے مرحلے میں تین اسرائیلی اور پانچ تھائی شہریوں سمیت مزیدآٹھ یرغمالیوں کو رہا کیا گیا

فلسطینی گروپوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے تحت یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے تیسرے مرحلے میں تین اسرائیلی اور پانچ تھائی شہریوں سمیت مزیدآٹھ یرغمالیوں کو رہا کیا گیا۔
جنگ بندی کے اس معاہدے کا مقصد خطے میں تنازعہ کو کم کرنا ہے۔ جب یرغمالی جنوبی غزہ کے خان یونس میں Red Cross کی گاڑی کی جانب بڑھ رہے تھے تب وہاں کافی بھیڑ جمع ہوگئی تھی۔ دریں اثناء، اسرائیلی حکام نے اُن 110 فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کی ہے جنہیں اِس معاہدے کے حصے کے طور پر رہا کیا جانا تھا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں یرغمالیوں کی حوالگی کے دوران افرا تفری کے یہ مناظر ناقابل قبول ہیں۔
مصری اہلکار نے بتایا کہ قیدیوں کو اب بعد میں رات کو رہا کیا جائے گا۔جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے جاری معاہدے کے پہلے مرحلے میں، 7 اکتوبر 2023 کے حملوں میں حماس اور دیگر مسلح گروپوں کے ہاتھوں یر غمال بنائے گئے کُل 33 اسرائیلی یر غمالیوں کو رہا کیا جانا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں