ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 24, 2024 3:14 PM

printer

فلسطینی پناہ گزینوں کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے نے غزہ میں انسانی امداد پہنچنے میں دیر ہونے کی صورت میں بچوں میں پولیو کی بیماری پھیلنے کیلئے خبردارکیا ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی راحت کے کام کرنے والی ایجنسی UNRWA نے خبردارکیا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد دیر ہونے کی صورت میں بچوں میں پولیو کی بیماری پھیل سکتی ہے۔UNRWA کے کمشنرجنرل فلپ Lazzarini نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں زوردے کر کہا کہ غزہ میں ٹیکے پہنچانا اور کولڈ چین کو قائم رکھنا ناکافی ہے۔ 16 اگست کو فلسطین کی وزارت صحت نے خبردی تھی کہ غزہ میں ایک دس مہینے کے بچے میں پولیو کا وائرس پایا گیا۔ اگلے دن اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے اعلان کیا تھا کہ غزہ میں دس سال سے کم عمر کے چھ لاکھ چالیس ہزار  بچوں کو ٹیکہ لگانے کے لئے اگست کے آخر میں دو مرحلوں پر مشتمل ٹیکہ لگانے کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔××

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں