فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی نے غزہ جانے والے Kerem Shalom راستے سے اپنی امدادی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ مسلح لوٹ مار کے واقعات کے تناظر میں ایسا کیا گیا ہے۔ اِن واقعات کی وجہ سے محصور علاقے کیلئے انسانی ہمدردی کی امداد میں خلل پڑا ہے۔ مسلح گروہوں نے پچھلے مہینے کی 16 تاریخ کو امدادی ٹرکوں کے پورے قافلے کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ اِس کے بعد 29نومبر کو بھی غذائی اشیاء سے لدے ہوئے ٹرکوں پر حملہ کیا گیا۔ اِسی پس منظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے تخمینوں کے مطابق غزہ جانے والی ایک تہائی امداد چوری کی جارہی ہے اور اِس طرح کی منظم لوٹ مار کے بیشتر واقعات اُن خطوں میں ہورہے ہیں، جہاں اسرائیلی فوج ڈرون کے ذریعے نگرانی کرتی ہے، مگر وہاں زمینی افواج کی کمی ہے۔
Site Admin | December 2, 2024 2:31 PM