فلسطینی مسلح گروپ حماس نے، اُن 4 اسرائیلی خاتون یرغمالوں کے نام جاری کیے ہیں، جن کے بارے میں امید ہے کہ اُنہیں اسرائیل کے ساتھ غزہ کی جنگ بندی کے حصے کے طور پر آج رِہا کیا جائے گا۔ اِن سبھی 4 خواتین کو، جو اسرائیل کی دفاعی فوجوں میں، خدمات انجام دے رہی تھیں، جنگ سے دوچار ساحلی علاقے سے، اسرائیل بھیجا جائے گا۔ اِنہیں فلسطینی قیدیوں کے بدلے رِہا کیا جائے گا۔
یہ پچھلے اتوار سے جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے، دوسری ایسی رِہائی ہے۔×