مصر، اردن اور سعودی عربیہ جیسے ملکوں سے علاقائی لیڈروں کے ساتھ فلسطینی لیڈروں نے امریکہ کے ذریعے ”غزہ پٹی“ کا انتظام سنبھالنے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ تجویز کو مسترد کر دیا ہے اور اِسے فلسطینیوں کے حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ فلسطین کے صدر محمود عباس نے زور دے کر کہا کہ فلسطینیوں کے قانونی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اور یہ کہ یہ تجویز بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔ یہ بات غزہ میں کمزور جنگ بندی کے آغاز کے دو ہفتے بعد سامنے آئی ہے، جس کے دوران حماس نے اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے تبادلے میں کچھ اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد کیا ہے۔ اِس سے قبل جناب ٹرمپ کی یہ تجویز تھی کہ امریکہ غزہ پٹی کا انتظام سنبھالے اور فلسطین کے باشندوں کو دوسری جگہ بسایا جائے۔
Site Admin | February 5, 2025 9:40 PM
فلسطینی لیڈروں نے ”غزہ پٹی“ کا انتظام سنبھالنے کی امریکی صدر کی حالیہ تجویز کو مسترد کر دیا
