فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ اور نیشنل کیڈٹ کور کے ڈائریکٹر جنرل گُربیر پال سنگھ نے آج نئی دلّی میں یومِ جمہوریہ 2025 کے کیمپ میں حصہ لینے والے NCC افسران اور کیڈٹ سے بات چیت کی۔ فضائیہ کے سربراہ نے NCC کیڈٹس کی حوصلہ افزائی کی اور یومِ جمہوریہ کے کیمپ میں اُن کے شامل ہونے کی ستائش کی۔ آکاشوانی نیوز سے خصوصی بات چیت میں NCC کیڈٹس نے یومِ جمہوریہ کی پریڈ کا حصہ بننے پر جوش و خروش کا اظہار کیا۔
اِس سال ایک ماہ طویل کیمپ میں سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کُل 2 ہزار 361 کیڈٹس حصہ لے رہے ہیں، جن میں 917 خاتون کیڈٹس ہیں۔ x