فصلوں کی کٹائی کا تہوار Lohri آج شمالی بھارت بالخصوص پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش، دلی، جموں اور چنڈی گڑھ میں منایا جا رہا ہے۔
Lohri سردیوں کی طویل راتوں کے اختتام اور گرمیوں کے طویل دنوں کے استقبال کی علامت ہے، جب سورج شمالی نصف کرہ ارض کی طرف اپنے سفر کا آغاز کرتا ہے، Lohri کو بڑے جوش و خروش اور دلچسپی کے ساتھ منایا جاتا ہے جو کہ متعدد روایات اور رسومات سے منسلک ہے۔ Lohri سے جڑی سب سے مشہور روایت آگ جلانے کی رسم ہے، جو برائی کی طاقتوں کے خاتمے اور خوش قسمتی لانے کی علامت ہے۔
لوگ آگ کے گرد روایتی لوک رقص کرتے ہیں اور دوستوں و اہل خانہ کے ساتھ تحائف کا لین دین بھی کرتے ہیں۔ یہ تہوار زیادہ تر فصل کی کٹائی اور خوشیوں سے جڑا ہوا ہے۔ اس موقع پر پوپ کارن، مونگ پھلی، ریوڑی اور گجک پڑوسیوں، دوستوں اور رشتہ داروں میں تقسیم کی جاتی ہیں۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھکڑ نے لوہری کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے مکر سنکرانتی، پونگل اور ماگ بیہو فیسٹیول کے لیے بھی لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے جو کَل 14 تاریخ کو منائے جائیں گے۔
اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ تہوار ملک کے مالامال، ثقافتی ورثے کے عکاس ہیں اور ہر کسی کی زندگی میں جوش و خروش اور خوشیاں لاتے ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ نے اس بات کواجاگر کیا کہ یہ تہوار ملک کی قدیم روایت کی نمائندگی کرتے ہیں جو فصلوں کے موسم کو احترام دینے کا ایک ذریعہ ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ تہوار ثقافتی روایات کی خوبصورت جھلک پیش کرتے ہیں جو ملک کو واقعی منفرد بناتی ہیں۔x