سال 2024 کا طبعیات کا نوبیل انعام John H. Hopfield اور Geoffrey E. Hinton کو دیا گیا۔ یہ انعام اُنھیں اُن کی بنیادی دریافتوں اور اختراع میں تحقیق پر دیا جائے گا، جس سے مصنوعی اعصابی جال کے ذریعے مشین لرننگ ممکن ہوسکی ہے۔ دونوں انعام یافتگان نے طبعیات کے طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے موجودہ مشین لرننگ طریقہئ کار کی بنیاد رکھی۔ John Hopfield نے Associative Memory تشکیل دی، جو ڈیٹا کے مختلف Patterns اور تصویروں کو دوبارہ بنانے اور اُنھیں محفوظ کرنے کے قابل بناتی ہے۔وہیں Geoffrey Hinton نے ایسا طریقہئ کار ایجاد کیا جو ڈیٹا کی خصوصیات کی از خود پہچان کرتا ہے اور تصویروں کے مخصوص عناصر کی شناخت جیسے کام انجام دیتا ہے۔
Site Admin | October 8, 2024 9:34 PM