38 واں سورج کنڈ عالمی کرافٹس میلہ آج فریدآباد میں شروع ہوگیا ہے۔ یہ میلہ رنگوں، آرٹ، دستکاری، موسیقی اور ثقافتی ورثے کا ایک منفرد امتزاج ہے۔
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر گجیندر شیخاوت اور ہریانہ کے وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی نے آج صبح اس میلے کا افتتاح کیا۔ اِس سال کے میلے کی شراکت دار ریاستیں مدھیہ پردیش اور اوڈیشہ ہیں۔
ہرسال منعقد ہونے والے اِس میلے میں تقریباً 42 ملکوں کے لگ بھگ 600 شرکاء شرکت کررہے ہیں۔ اِن ملکوں میں مصر، ایتھوپیا، شام، افغانستان، بیلاروس اور دیگر شامل ہیں۔ اِس میلے کا مقصد دنیا بھر کے بین الاقوامی دستکاروں اور فنکاروں کو اپنے فن، دستکاری مصنوعات اور صلاحیت کو اُجاگر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
یہ میلہ عوام کے لیے اِس مہینے کی 23 تاریخ تک صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک کھلا رہے گا۔