ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 1, 2025 9:27 PM

printer

فروری 2025 کے دوران ساز و سامان اور خدمات ٹیکس GST کی مجموعی وصولیابی ایک اعشاریہ آٹھ چار لاکھ کروڑ روپے ہوئی ہے، جو کہ گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے نو اعشاریہ ایک فیصد زیادہ ہے۔

فروری 2025 کے دوران ساز و سامان اور خدمات ٹیکس GST کی مجموعی وصولیابی ایک اعشاریہ آٹھ چار لاکھ کروڑ روپے ہوئی ہے، جو کہ گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے نو اعشاریہ ایک فیصد زیادہ ہے۔ فروری کا مہینہ لگاتار بارھواں مہینہ رہا جس میں ایک اعشاریہ سات لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کی GST کی وصولیابی ہوئی۔ اعداد وشمار کے مطابق مرکزی GST کی مجموعی وصولیابی 35 ہزار 204 کروڑ روپے، جبکہ ریاستی GST کی وصولیابی 43 ہزار 704 کروڑ روپئے رہی۔ اسی طرح مربوط GST کی وصولیابی 90 ہزار 870 کروڑ روپئے رہی۔ فروری کے مہینے کے دوران، 20 ہزار 889 کروڑ روپئے کے کُل ریفنڈس جاری کئے گئے۔
فروری کے مہینے میں، شریفنڈس جاری کرنے کے بعد مجموعی GST کی وصولیابی آٹھ اعشاریہ ایک فیصد بڑھ کر تقریباً ایک اعشاریہ چھ تین لاکھ کروڑ روپئے رہی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں