فرانس کے Mayotte میں کم سے کم 22 اموات اور تقریباً ایک ہزار 400 سے زیادہ لوگوں کے Chido طوفان میں زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ فرانس کا علاقہ Mayotte بحیرہئ ہند کے میڈاگاسکر اور موزامبیق کے درمیان ایک جزیرہ ہے۔ ذمہ داران نے کہا ہے کہ طوفان کے ملبے میں سیکڑوں یا ہزاروں لوگ دبے ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بہت سے علاقے اب بھی ناقابل رسائی ہیں، جہاں تباہی اور اموات کی حتمی تعداد پتہ لگنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آئے اِس طوفان سے Shantytowns میں جمع ہوئے ملبے میں بچاؤ کارکن لوگوں کی تلاش میں لگے ہیں۔ اتوار کے روز آئے Chido طوفان میں اب تک کم سے کم 34 لوگوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی بہبود کی ایجنسی OCHA نے موزامبیق کی آفات سے متعلق ایجنسی کے حوالے سے اس بات کی تصدیق کی ہے۔
Site Admin | December 17, 2024 9:12 PM