فرانس کے کامیاب دورے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی، دو ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے کے تحت آج صبح سویرے واشنگٹن DC پہنچے، جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج رات باہمی بات چیت کریں گے۔ امریکہ میں بھارت کے سفیر وِنے موہن کواترا اور دیگر افسران نے وزیر اعظم مودی کا ہوائی اڈّے پہنچنے پر خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم نے واشنگٹن DC پہنچنے کے بعد ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور بھارت-امریکہ جامع عالمی کلیدی شراکت داری پر مزید پیش رفت کے متمنی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک اپنے عوام کی فلاح وبہبود اور ہمارے کرہئ ارض کے بہتر مستقبل کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ ×
Site Admin | February 13, 2025 3:43 PM
فرانس کے کامیاب دورے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی، دو ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے کے تحت آج صبح سویرے واشنگٹن ڈی سی پہنچے
