فرانس کے کامیاب دورے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی، دو ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے حصے میں آج الصبح واشنگٹن DC پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوطرفہ بات چیت کریں گے۔ وزیر اعظم مودی کے ہوائی اڈّے پہنچنے پر امریکہ میں بھارت کے سفیر وِنے موہن کواترا اور دیگر افسران نے اُن کا خیر مقدم کیا۔ سخت سردی کے باوجود بھارتی برادری کے اراکین، بلیئر ہاؤس کے باہر وزیر اعظم کا استقبال کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، اُن چنندہ عالمی رہنماؤں میں سے ایک ہوں گے، جو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں۔
واشنگٹن DC پہنچنے کے بعد سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے اور بھارت-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹیجِک شراکت داری تشکیل دینے کے منتظر ہیں۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ بھارت اور امریکہ اپنے عوام کی بہتری اور کرہئ ارض کے بہتر مستقبل کے لیے قریبی تال میل کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ وزیر اعظم مودی نے آج صبح نیشنل انٹیلی جنس کی امریکی ڈائریکٹر تُلسی گبارڈ سے ملاقات کی۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Anupam
اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے پیرس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میخوں سے دوطرفہ بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت-فرانس اسٹریٹیجِک شراکت داری کو مستحکم کرنے کے اپنے عہد کو دوہرایا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاع، شہری، نیوکلیائی اور خلاء جیسے اہم شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے سال 2026 کو بھارت-فرانس اختراعی سال کے طور پر منائے جانے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کے فروغ، اختراع اور سرمایہ کاری تعلقات پر تبادلہئ خیال کیا۔ وزیر اعظم مودی نے اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے سلسلے کے بعد فرانس کے صدر کے ساتھ کل تاریخی فرانسیسی شہر Marseille کا دورہ کیا تھا۔ اس سے پہلے جناب مودی نے فرانسیسی صدر کے ساتھ مصنوعی ذہانت سے متعلق ایکشن سمِٹ کی مشترکہ صدارت کی تھی۔×