ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 27, 2025 3:01 PM

printer

فرانس کے وزیر خارجہ چین کے دو روزہ دورے پر رہیں گے۔

فرانس کے وزیر خارجہ Jean-Noel Barrot چین کے دو روزہ دورے پر رہیں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ چین کے اپنے ہم منصب Wang Yi کے ساتھ یوکرین میں جاری جنگ اور چین اور یوروپ کے درمیان تجارتی تنازعات سے متعلق بات چیت کریں گے۔ میٹنگ کے بعد ایک نیوز کانفرنس اور ظہرانے کا اہتمام کیا جائے گا۔ جناب Barrot کَل مقامی عہدیداران اور صنعتکاروں سے ملاقات کیلئے شنگھائی جائیں گے، جس کا مقصد اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔ فرانس روس کے حملے کے خلاف یوکرین کی جدوجہد کا مضبوط حامی رہا ہے، جبکہ بیجنگ میں سفارتی طور پر روس کی حمایت کی ہے اور روس کے قدرتی وسائل حاصل کرکے اسے اقتصادی مدد فراہم کی ہے۔ فرانس کے وزیر خارجہ کا یہ دورہ یوکرین کے معاملے میں   چین کے رویئے کو بھاپنے کا ایک موقع ہوگا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں