September 26, 2024 9:43 PM

printer

فرانس کے صدر Emmanuel میخوں نے اصلاح شدہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل-UNSC کے ایک مستقل رکن کے طور پر بھارت کی شمولیت کی بھر پور حمایت کی ہے

فرانس کے صدر Emmanuel میخوں نے اصلاح شدہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل-UNSC کے ایک مستقل رکن کے طور پر بھارت کی شمولیت کی بھر پور حمایت کی ہے۔ جناب میخوں، آج صبح نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ فرانس کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت، جرمنی، جاپان اور برازیل کے ساتھ ساتھ افریقہ کی نمائندگی کرنے کیلئے دو افریقی ملکوں کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے طور پر شامل کیا جانا چاہیے۔ فرانس کے صدر نے اقوام متحدہ خاص طور پر سلامتی کونسل کے موجودہ ڈھانچے کے اندر اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ اِسے مزید مؤثر اور نمائندگی کرنے والا بنایا جاسکے۔ اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف اور چلی کے صدر Gabriel Boric Font سمیت دیگر عالمی رہنماؤں نے بھی اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کیلئے پُرزور وکالت کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں