فرانس کے صدر ایمانوئل میخوں نے، لبنان میں فوری طور پر جنگ بندی کیلئے کہا ہے۔ میخوں نے، لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر Nabih Berri سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں فوری طور پر جنگ بندی کی جانی چاہئے۔میخوں نے لبنان میں اسرائیلی حملوں کی شدت اور شہریوں پر اُس کے المناک اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔Berri کے ساتھ گفتگو میں میخوں نے لبنان کے عوام سے کہا کہ وہ ملک کے استحکام اور اتحاد کی خاطر یکجا ہوجائیں۔ انھوں نے سبھی پارٹیوں سے زور دے کر کہا کہ وہ ایک ایسے جامع سیاسی پروگرام کی حمایت کرکے اِس نئے چیلنج کا یکجہتی کے ساتھ سامنا کریں، جس میں ایک ایسا صدر منتخب کرنا بھی شامل ہے جو قومی اتحاد کی ضمانت دیتا ہو۔
Site Admin | October 13, 2024 9:33 PM