فرانس کے صدر ایمانوئل میخوں، آج یوکرین جنگ سے متعلق برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer سمیت یوروپی رہنماؤں کی ایک ہنگامی سربراہ کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔ یہ ہنگامی سربراہ کانفرنس ایسے موقع پر ہو رہی ہے، جب امریکی عہدیداروں نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ جنگ کو ختم کرنے سے متعلق کسی بھی بات چیت میں یوروپ کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔ فرینچ پریسیڈینسی نے کہا ہے کہ میخوں نے صلاح مشورے پر مبنی بات چیت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے ہفتے ناٹو اور یوکرین میں یوروپی اتحادیوں کو اُس وقت حیرت میں ڈال دیا تھا، جب انہوں نے یہ اعلان کیا کہ انہوں نے یوروپی رہنماؤں کے ساتھ صلاح مشورہ کیے بغیر روسی صدر ولادیمیر پُتن کے ساتھ فون پر بات چیت کی تھی اور وہ امن کا عمل شروع کریں گے۔×