فرانس کے صدر ایمانوئل میخاں نے، سمندری طوفان Chido کے بعد کے حالات میں، بھارت کی طرف سے مدد دیے جانے پر، وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ ایک تباہ کُن سمندری طوفان تھا، جو ہفتے کے روز فرانس کے، جزیرے مایوٹ میں آیا تھا۔
اِس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے اِس سلسلے میں تعزیت کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، فرانس کے ساتھ ہے اور وہ ہر طرح کی ممکنہ مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔ جناب مودی کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے صدر میخاں نے سوشل میڈیا پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔
اِس سمندری طوفان کے سبب مایوٹ میں، کم سے کم 22 افراد ہلاک اور 1400 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔×