July 8, 2024 9:57 AM

printer

فرانس کے انتخابات میں، ایگزٹ پول میں معلق پارلیمنٹ کی پیش گوئی کی گئی ہے

فرانس میں اچانک کرائے جانے والے پارلیمانی انتخابات کیلئے دوسرے اور فیصلہ کُن مرحلے کی پولنگ مکمل ہوگئی ہے۔ فرانس کی وزارت داخلہ نے بتایاکہ تقریباً 60 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں، جو پچھلے 40 سال میں سب سے اونچی شرح ہے۔

فوری طور پر کیے گئے ایگزٹ پول میں بہت سے میڈیا ہاؤسز نے بتایاہے کہ بائیں بازو کے            New Popular Front اتحاد کو 172 سے 192 کے درمیان سیٹیں ملنے کے امکانات ہیں۔ انتہائی دائیں بازو کی نیشنل ریلی کو 132 سے 152 سیٹیں اور صدر ایمینوئل میخواں کے اعتدال پسند اتحاد کو 150 سے 170 سیٹیں ملنے کے امکانات ہیں۔ ایگزٹ پول کے مطابق کسی بھی اتحاد کو مکمل اکثریت نہیں ملی ہے۔ قومی اسمبلی یا پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں کُل 577 میں سے 501 سیٹوں پر چناؤ ہورہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں