ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 9, 2025 9:37 AM | Paris AI Summit

printer

فرانس کی راجدھانی / پیرس میں کل سے شروع ہونے والی AI سے متعلق دو روزہ ایکشن سمٹ 2025 میں عالمی رہنماؤں /صنعتی لیڈروں اور محققین کے یکجا ہونے کے ساتھ ہی فرانس AI حکمرانی کا عالمی مرکز بننے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

فرانس کی راجدھانی / پیرس میں کل سے شروع ہونے والی AI سے متعلق دو روزہ ایکشن سمٹ 2025 میں عالمی رہنماؤں /صنعتی لیڈروں اور محققین کے یکجا ہونے کے ساتھ ہی فرانس AI حکمرانی کا عالمی مرکز بننے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی / فرانس کے صدر امینول میخواں کے ساتھ مصنوعی ذہانت AI سے متعلق اس چوٹی کانفرنس کی مشترکہ صدارت کے لیے کل پیرس کے لیے روانہ ہوں گے۔ ہمارے نامہ نگار کے مطابق چوٹی کانفرنس کا مقصد اخلاقی ذمہ داری کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے اور اختراع کو یقینی بناتے ہوئے AI سے متعلق عالمی پالیسیوں کو تشکیل دینا ہے۔

V/C Raja Durai

پیرس کے Grand Palais میں AI  سے متعلق کلیدی عالمی مذاکرات کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ 100 سے زیادہ ملکوں کے نمائندے، جن میں سرکردہ محققین، کاروباری رہنما، اور سول سوسائٹی کے اراکین شامل ہیں۔ حکمرانی، معیشت اور بنیادی حقوق پر AI کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انگلینڈ اور جنوبی کوریا میں گذشتہAI چوٹی کانفرنسوں کے بعد موجودہ سمٹ کا مقصد  AI سے متعلق معیارات طے کرنا اور ایک ذمہ دار AI  کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

AI کے ذریعے دنیا بھر میں صنعتوں کے شعبے میں کایہ پلٹ ہونے کے ساتھ ہی رہنما اختراع اور اخلاقی    ذمہ داری کے درمیان توازن قائم کرنے پر توجہ مرکوز  کر رہے ہیں۔

بھارت اخلاقیات پر مبنی AI کی ترقی، رسائی اور اختراع پر زور دینے کے ساتھ ہی مشترکہ صدارت کے فرائض انجام دیتے ہوئے ایک اہم رول ادا کرے گا۔

جیسا کہ AI دنیا کو ایک نئی شکل دی رہا ہے، توقع ہے کہ یہ سمٹ ایک مزید جوابدہ اور شمولیت والے AI مستقبل کی بنیاد ڈالے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں