فرانس میں حکومت گرگئی ہے کیونکہ بائیں اور دائیں بازو دونوں کے قانون سازوں نے ملک کے وزیر اعظم Michel Barnier کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹ دیا ہے۔ بائیں بازو کے New Popular Front اتحاد اور انتہائی دائیں بازو کی نیشنل Rally کے 331 قانون سازوں نے ملک کے ایوانِ زیریں میں عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کی، جبکہ اِس تحریک کی منظوری کیلئے صرف 288 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ وزیر اعظم نے ووٹنگ سے ٹھیک پہلے ملک سے خطاب کیا اور فرانس اور اس کے عوام کی وقار کے ساتھ خدمت کرنے کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا۔ وہ محض دو مہینے اور 29 دن اپنے عہدے پر فائز رہے۔ اب جناب Barnier صدر Emmanuel Macron کو اپنا اور اپنی حکومت کا استعفیٰ پیش کریں گے۔ صدرِ Macron آج شام ملک سے خطاب کرنے والے ہیں۔ امید ہے کہ وزیر اعظم Barnier، اُس سے پہلے باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ پیش کردیں گے۔
Site Admin | December 5, 2024 2:06 PM